سب سے پہلے چاند کا سفر کیا اور ۔۔ فرینک بورمین 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ہماری ویب  |  Nov 11, 2023

چاند کے پہلے انسانی مشن ’اپولو 8‘ کی قیادت کرنے والے خلاباز فرینک بورمین 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

فرینک بورمین اور دو ساتھی خلا نورد پہلے انسان تھے جنہوں نے 1968 میں اپولو 8 مہم پر چاند کا دورہ کیا۔اپولو 8 ایک اہم مشن تھا کیونکہ یہ پہلا موقع تھا جب انسان اپنے آبائی سیارے کے مدار سے نکل کر دوسرے خلائی مقام یعنی چاند تک پہنچا۔

ناسا ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ خلاباز فرینک بورمین کا انتقال بلنگز، مونٹانا میں 95 سال کی عمر میں ہوگیا ہے۔ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن کا کہنا ہے کہ فرینک بورمین ناسا کے بہترین خلا باز تھے، ان کا نام حقیقی امریکی ہیرو کے طور پر لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورمین کیلئے صرف ان کی اہلیہ سوزن تھیں جن سے ان کی محبت ہوا بازی اور خلائی مشنز سے بھی زیادہ تھی۔ ناسا ایڈمنسٹریٹر کے مطابق فرینک بورمین کو معلوم تھا کہ طاقت کی تلاش اصل میں انسانیت کو متحد کرنے میں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More