سانپ پیزا کھایا ہے؟ مشہور پیزا کمپنی نے سانپ پیزا متعارف کرادیا، اس کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 11, 2023

پیزا یوں تو مغربی ڈش ہے لیکن پاکستان میں بھی اس وقت بہت مشہور ہوچکا ہے اور پیزے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے نئے نئے فلیورز بھی متعارف کروائےجارہے ہیں تاہم پیزا کمپنی نے ہانگ کانگ کے ایک قدیم ریسٹورینٹ کے ساتھ مل کر روایتی ڈش کو ایک نیا رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔

ہانگ کانگ کے علاوہ ویتنام اور تھائی لینڈ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھی سانپ کے گوشت کا استعمال کیا جاتا ہے۔ہانگ کانگ میں نئے فلیور کے پیزا میں سانپ کے گوشت کے ساتھ کالی مشروم اور سور کے گوشت کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ اس میں مخصوص قسم کے ساسز کو بھی استعمال کیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ میں سانپ کا گوشت بہت شوق سے کھایا جاتا ہے اور سرد موسم میں تو سانپ کے گوشت کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے۔ ہانگ کانگ کے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سانپ کے گوشت میں بہت سی خصوصیات چھپی ہوتی ہیں جو ہماری جلد کو بہتر کرنے اور سردیوں میں جسم کو گرم رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

یاد رہے کہ چین، ہانگ کانگ اور دیگر ممالک میں سردی میں سانپ، کیکڑے اور بلیوں کا سوپ بھی بہت شوق سے پیا جاتا ہے جبکہ اب سانپ پیزا کو بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More