ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف ’باہر سے سازش‘ ہوئی: چیف سلیکٹر

اردو نیوز  |  Nov 10, 2023

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر پرامودیا وکرماسنگھے کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں اُن کی ٹیم کی خراب کارکردگی ’باہر سے کی گئی سازش‘ کا نتیجہ ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق جمعے کو ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرامودیا وکرماسنگھے کا کہنا تھا کہ ’مجھے دو دن دیں اور میں اس بارے میں سب کچھ بتا دوں گا۔ یہ (ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی) باہر سے کی گئی ایک سازش کا نتیجہ ہے۔‘

خیال رہے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم جمعرات کو نیوزی لینڈ سے ہاری تھی اور جمعے کو صبح واپس اپنے ملک روانہ ہوگئی ہے۔

سری لنکا نے ورلڈ کپ میں نو میچز کھیلے جس میں سے وہ صرف دو میچ جیت سکے جس کے بعد ٹیم کے لیے چیمپیئنز ٹرافی کے دورازے بھی بند ہوگئے ہیں۔

ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے پرامودیا وکرماسنگھے کا کہنا تھا کہ ’یہ انتہائی دُکھ کی بات ہے اور میں اس کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں۔‘

پرامودیا وکرماسنگھے جو اب چیف سلیکٹر کے عہدے پر تعینات ہیں 1996 میں پاکستان میں ورلڈ جیتنے والی اری لنکن ٹیم کا حصہ تھے۔

ورلڈ کپ میں سری لنکا کی خراب کارکردگی کے بعد ملک کے وزیرِ کھیل نے کرکٹ بورڈ کے تمام حکام کو برطرف بھی کردیا تھا لیکن بعد میں سری لنکا کے ایک کورٹ نے اس فیصلہ کو ختم کرکے کرکٹ بورڈ بحال کردیا تھا۔

جمعرات کو سری لنکا کی پارلیمنٹ میں بھی کرکٹ کی گونج اُس وقت سنائی دی جب حکومت اور اپوزیشن نے ایک قرارداد پیش کی جس میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ سے استعفے دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More