ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے خلاف افغان بلے باز مشکلات کا شکار

اردو نیوز  |  Nov 10, 2023

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 42ویں میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک افغانستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 41 اوورز میں 176 رنز بنا لیے تھے۔

جمعے کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے میں اپنا آخری میچ کھیل رہی ہیں۔

سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے افغانستان کو جنوبی افریقہ کو کم از کم 438 رنز کے ہدف کے سے شکست دینا ہوگی۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے ہی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر چکی ہے۔

دونوں ٹیمیں اب تک ون ڈے فارمیٹ میں صرف ایک مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں جس میں جنوبی افریقہ نے جیت حاصل کی تھی۔

جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ٹیمبا باوُوما (کپتان)، رَسی فین ڈر ڈسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ مِلر، ایںڈل فلیوک وایو، جیرالڈ کوئٹزیا، کیشوؤ مہاراج، کاگیسو راباڈا اور لُنکی نگیڑی شامل ہیں۔

افغانستان کی پلیئنگ الیون

افغانستان کی ٹیم میں رحمان اللہ گُرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حمشت اللہ شہیدی (کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، اکرام علی خِیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد اور نوین الحق شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More