’جسٹ لُکنگ لائک آ واؤ،‘ رنویر سنگھ نے امریکی ماڈل سے ویڈیو بنوادی

اردو نیوز  |  Nov 10, 2023

انڈیا کے شہر ممبئی میں ایک تقریب کے دوران جب بالی وُڈ اور دُنیا بھر کے ستارے جمع ہوئے تھے تو رنویر سنگھ نے امریکی ماڈل سے سوشل میڈیا پر وائرل ٹرینڈ ’سو بیوٹی فل، جسٹ لُکنگ لائک آ واؤ‘ پر اداکاری کروائی۔

انڈین میڈیا کے مطابق ممبئی میں ’جیو ورلڈ پلازہ‘ کی افتتاحی تقریب میں رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، کرن جوہر، کترینہ کیف اور دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

معروف امریکی ماڈل ایشلے گراہم بھی ساڑھی زیبِ تن کیے اس تقریب میں شریک تھیں اور محفل کی جان بنی ہوئی تھیں۔

ایشلے گراہم نے اس تقریب کی ویڈیو بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے جس میں وہ وائرل سوشل میڈیا ٹرینڈ ’سو بیوٹی فل، جسٹ لُکنگ لائک آ واؤ‘ پر لب ہلاتیں اور اداکاری کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ’رنویر سنگھ نے مجھے ایسا کرنے کو کہا تھا۔‘

    View this post on Instagram           A post shared by A S H L E Y G R A H A M (@ashleygraham)

سوشل میڈیا پر دیپیکا پڈوکون، اتھیا شیٹی، نِک جونس اور کے ایل راہُل سمیت متعدد اداکار اور کرکٹرز سوشل میڈیا ٹرینڈ ’ جسٹ لُکنگ لائک آ واؤ‘ پر ویڈیوز بنا چکے ہیں۔

حال ہی میں امریکی اداکار اور گلوکار نِک جونس کی جانب سے بھی ایک ایسی ہی ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں وہ اپنی اہلیہ پرینکا چوپڑا کو دیکھ کر کہہ رہے تھے کہ ’ جسٹ لُکنگ لائک آ واؤ۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More