سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان کو انگلینڈ کو کتنے بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی؟

اردو نیوز  |  Nov 10, 2023

انڈیا میں جاری ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پاکستانی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت نیوزی لینڈ کے 10 پوائنٹس ہیں اور اُن کا نیٹ رن ریٹ پاکستان اور افغانستان دونوں سے بہتر ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر آٹھ، آٹھ پوائنٹس ہیں۔

پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا آخری لیگ میچ انگلینڈ کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلے گا۔

کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ ’کرک اِنفو‘ کے مطابق گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑنے اور سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ کو تقریباً 287 رنز سے شکست دینا ہوگی۔

مثال کے طور پر اگر انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 150 رنز کا ہدف دیتی ہے تو گرین شرٹس کو یہ ہدف 3.4 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔

اسی طرح اگر افغانستان کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنی ہے تو انہیں نیوزی لینڈ اور پاکستان کو پیچھے چھوڑنے کے لیے اپنے آخری لیگ میچ میں جنوبی افریقہ کو 438 رنز سے شکست دینا ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More