کیا سمندر سے خزانہ ہاتھ لگ گیا یا پھر ۔۔ کراچی کے ماہی گیر راتوں رات کروڑ پتی کیسے بن گئے؟

ہماری ویب  |  Nov 10, 2023

کراچی میں ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کے جال میں کروڑ روپے مالیت کی سوا مچھلیاں پھنس گئیں، غریب ماہی گیر شکار کے بعد راتوں رات کروڑ پتی بن گئے۔

بھاری مالیت کی مچھلی جال میں آنے پر ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ماہی گیروں نے سوا مچھلی کراچی فش ہاربر پر 70 کروڑ روپے میں فروخت کیں۔ سوا کا شکار کرنے والے ماہی گیر کا کہنا تھا کہ یقین نہیں آرہا ہے کہ قیمتی مچھلی میرے جال میں پھنس گئی ہے۔

گزشتہ سال ستمبر میں ابراہیم حیدری میں نایاب ’ہیرا‘ مچھلی کا بڑا جھنڈ شکار کے دوران ماہی گیروں جال میں پھنس گیا تھا جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں ٹھٹھہ کے ماہی گیر نے نایاب مچھلی سوا کا شکار کیا تھا۔

نایاب سوا مچھلی کا گوشت ایک ہزار روپےکلو ہے تاہم اس کے انتہائی قیمتی ہونے کی وجہ یہ ہے کہ سوا مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی چربی سے آپریشن کا دھاگا بنتا ہے جس کی وجہ سے ایک سوا مچھلی کی قیمت 70 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More