یہ 4چیزیں آپ کی مدد کریں گی کیونکہ ۔۔ اسموگ میں گلے کی خراش سے بچنے کیلئے کونسی غذائیں ضرور لینی چاہئیں؟

ہماری ویب  |  Nov 08, 2023

پاکستان کے مختلف شہر ان دنوں اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، پنجاب میں صورتحال زیادہ خراب ہونے کی وجہ سےصوبائی حکومت نے چھٹیوں کا اعلان ردیا ہے جبکہ ماہرین صحت نے بھی شہریوں کو ماسک لازمی پہننے کی تجویز دی ہے، اسموگ کی وجہ سے گلا سب سے پہلے خراب ہوتا ہے تاہم اگر آپ یہ چار غذائیں لینا شروع کردیں تو اسموگ کے نقصان سے بچ سکتے ہیں۔

اسموگ کی وجہ سے گلا خراب اور پھر کھانسی، نزلہ اور بخار عام ہے، آج ہم آپ کو کچھ ایسی غذائیں بتائیں گے جسے کھاکر آپ گلے کے انفیکشن سے محفوظ رہ سکیں گے۔

اسموگ سے پھیپھڑوں سمیت مختلف بیماریاں ہونے کا خدشہ ہوتا ہے، اس لئے ماہرین صحت نے بھی شہریوں کو ماسک لازمی پہننے کی تجویز دی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ اسموگ میں زیادہ باہر نہ نکلیں ۔

اگر آپ کو اسموگ کی وجہ سے گلے میں خرابی محسوس ہو تو گرم پانی کے ساتھ شہد اور لیموں آپ کو فوری آرام دے سکتا ہے۔ شہد میں قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں اور یہ گلے کے درد کو ختم کرسکتا ہے، جب کہ لیموں وٹامن سی سے مالا مال ہوتا ہے۔

گلے کی تکلیف میں یخنی یا سبزیوں کا سوپ آپ کے گلے کو ہائیڈریشن اور گرمائش فراہم کر سکتا ہے۔ سوپ گلے کی تکلیف کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

ہلدی میں سوزش ختم کرنے اور سکون فراہم کرنے جیسی خصوصیات ہیں۔ ایک چٹکی ہلدی، ایک عدد کالی مرچ، اور شہد کا ایک چمچ دودھ میں ملائیں اور یہ مشروب پیئں، اس سے آپ کو گلے کی تکلیف میں فوری راحت ملے گی۔

گرم جڑی بوٹیوں والی چائے گلے کی سوزش کے لیے ناقابل یقین حد تک سکون بخش ہو سکتی ہے، کیمومائل، ادرک، پیپرمنٹ، یا لیکورائس کی چائے گلے کی خرابی میں ضرور پیئں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More