کھانے سے کیڑا نکل آیا، کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامہ، کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

ہماری ویب  |  Nov 08, 2023

کراچی ایئر پورٹ پر کھانے سے کیڑا نکلنے پر ہنگامہ مچ گیا، ڈومیسٹک لاؤنج کو سیل کردیا گیا جبکہ ڈی جی سول ایوی ایشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ڈومیسٹک لاؤنج میں کھانے سے کیڑا نکلنے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ڈومیسٹک لاؤنج میں مسافروں کے کھانے سے کیڑا نکلا تھا اور فوٹیج میں کھانے پر رینگتے کیڑے کو بھی دیکھا گیا۔

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکم پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے منیجر کو تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، ائیرپورٹ منیجر اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی کے ذریعے چھان بین کریں گے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات پر بنائی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسر، ڈاکٹر اور ہیلتھ سروسز کے اہلکار شامل کیے گئے ہیں۔

کراچی ایئر پورٹ کے ڈومیسٹک لاؤنج میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد ہنگامہ آرائی کی بھی اطلاعات ہیں جس کی وجہ سے ڈومیسٹک لاؤنج کو سیل کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More