آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 39 ویں میچ میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 292 رنز کے ہدف کے جواب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔اب سے کچھ دیر پہلے تک آسٹریلیا نے 8.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 49 رنز بنائے ہیں۔منگل کو ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے اوپننگ بیٹر ابراہیم زدران نے سینچری سکور کرتے ہوئے 143 گیندوں پر 129 رنز بنائے جبکہ راشد خان نے 35 اور رحمت شاہ نے 30 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے جوش ہیزل وُڈ نے دو جبکہ مچل سٹارک اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کا ورلڈ کپ میں آٹھواں میچ ہے۔اس میچ کے آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں جس کے بعد سٹیو سمتھ کی جگہ مچل مارش اور کیمرون گرین کی جگہ گلین میکسویل کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔اسی طرح آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے جس کے بعد فضل حق فاروقی کی جگہ نوین الحق کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک ون ڈے کرکٹ میں تین میچ ہو چکے ہیں جس میں تینوں مرتبہ آسٹریلیا کو جیت حاصل ہوئی ہے۔دونوں ٹیموں کو سیمی فائنل میں جانے کے لیے یہ میچ جیتنا بہت اہم ہے۔ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 5 میچوں میں جیت کے ساتھ 10 پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ افغانستان 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔آسٹریلیا کی پلیئنگ الیونآسٹریلیا کی ٹیم میں ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، مارنس لبوشین، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، گلین میکسویل، مارکس سٹوئنس، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل سٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل وُڈ شامل ہیں۔افغانستان کی پلینگ الیونافغانستان کی ٹیم میں رحمان اللہ گُرباز، ابراہیم زدران، حشمت اللہ شہیدی (کپتان)، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، اکرام علی خِیل (وکٹ کیپر)، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد اور نوین الحق شامل ہیں۔