تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔
پنجاب میں بڑھتی اسموگ کی وجہ سے بدترین صورتحال کے پیش نظر جمعرات سے اتوار تک چھٹی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کی نگران کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں اسموگ کے باعث تشویشناک صورتحال کے باعث جمعرات سے اتوار تک چھٹی دینے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جمعرات سے اتوار تک سرکاری اسکول اور ادارے بند ہوں گے، اسکول ، کالج، دفاتر، ریسٹورانٹ اور بازار بھی بند رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کچھ دیر میں حکومتی پالیسی کا اعلان کریں گے۔