وفاداری کا انعام ۔۔ شاہ محمد شاہ کو مسلم لیگ (ن) میں کونسا بڑا عہدہ مل گیا؟

ہماری ویب  |  Nov 07, 2023

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی رہنما شاہ محمد شاہ کو مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر کا عہدہ تفویض کردیا ہے۔

مسلم لیگ ( ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کی طرف سے شاہ محمد شاہ کو مسلم لیگ (ن ) کا نائب صدر مقرر کرنے کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

احسن اقبال کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی آئین میں دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پارٹی صدر شہباز شریف نے شاہ محمد شاہ کو نائب صدر مقرر کیا ہے اوراس کا اطلاق فوری طورپر ہوگا۔

شاہ محمد شاہ پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں اور پارٹی کیلئے ان کیلئے گرانقدر خدمات ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن سے وطن واپسی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) نے لاہور میں بڑا پاور شو کیا تھا جبکہ الیکشن کمیشن اور صدر مملکت کی جانب سے اتفاق رائے سے الیکشن کے اعلان کے بعد ملک میں سیاسی سرگرمیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More