فٹ بال ٹیم کے جہاز میں بچے کی پیدائش کیسے ہوئی؟ حیران کردینے والا واقعہ

ہماری ویب  |  Nov 06, 2023

اڑتے جہاز میں بچے کی پیدائش کا واقعہ شاید ہی آپ نے پہلے سن رکھا ہو لیکن گزشتہ روز ایک بنگلہ دیشی خاتون نے سعودی عرب میں اندرون ملک پرواز کے دوران بچے کو جنم دیا۔ اس جہاز میں فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل تھے جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں ٹیم کے ڈاکٹروں نے بچے کی پیدائش میں خاتون کی مدد کی۔

30 سالہ خاتون جمعہ کے روز شمال مغربی شہر تبوک سے جدہ جانے والے سعودیہ کے طیارے میں سوار تھیں جب انہیں زچگی کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جبکہ طیارہ اس وقت 36 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔

دوران پرواز چونکہ خاتون زبان سمجھنے سے قاصر تھیں اس لئے طیارے میں سوار ایک مسافر نے ڈاکٹرز کی طبی ہدایات ترجمہ کرکے خاتون کو بتائی۔ جس کے بعد خاتون نے بحفاظت بچے کو جنم دیا۔ البتہ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ جب تک ہوائی اڈے پر میڈیکل سپورٹ ٹیم اس معاملے کو مکمل طور پر سنبھال نہیں لیتی تب تک بچے کی نالی نہیں کاٹی جائے گی۔ جہاز لینڈ ہوتے ہی خاتون اور بچے کو فوری امداد فراہم کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More