آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 37ویں میچ میں انڈیا کی تباہ کن بولنگ کے سامنے جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن ریت دیوار ثابت ہوئی اور اسے 243 رنز سے شکست ہو گئی ہے۔جنوبی افریقہ 327 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 83 رنز بنا سکتی اور 26ویں اوور میں اس کے تمام بیٹرز واپس پویلین لوٹ گئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا گیا جس کے بعد 6 رنز پر پروٹیئز کی پہلی وکٹ گر گئی جب وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک 5 کے انفرادی سکور پر محمد سراج کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔پہلی وکٹ کے گرنے کے بعد انڈین بولرز پوری ٹیم جنوبی افریقی بیٹرز پر حاوی ہوگئے اور جنوبی افریقہ کو سکور کرنے کا کوئی موقع نہ ملا۔اس کے بعد ایڈن مارکرم 9 رنز بنا کر محمد شامی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جبکہ ہینرک کلاسین بھی صرف ایک رن بنانے کے بعد رویندرا جڈیجہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔جنوبی افریقہ کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی رَسی فین ڈر ڈسن تھے جو محمد شامی کی گیند پر صرف 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ چھٹی وکٹ ڈیوڈ ملر کی گری جنہیں رویندرا جڈیجہ نے 11 کے انفرادی سکور پر بولڈ کر دیا۔اس کے بعد ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کیشوو مہاراج تھے جنہیں رویندرا جڈیجہ نے بولڈ کر دیا۔جنوبی افریقہ کے کاگیسو رباڈہ بھی صرف چھ رنز بنا سکے اور جدیجہ کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔آخری وکٹ لونگی نگیدی کی 26ویں اووز کی پہلی گیند پر گری جب انہیں کلدیپ یادیو نے بولڈ آوٹ کیا۔انڈیا کی جانب سے بولرز روندرا جڈیجہ نے پانچ، محمد شامی اور کلدیپ یادیو دو دو جبکہ محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔اتوار کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد انڈیا نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔انڈیا کی جانب سے وراٹ کوہلی 101 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شریاس ایئر نے 77 اور کپتان روہت شرما نے 40 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے لنگی نگیڑی، مارکو یانسین اور کاگیسو راباڈا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقہ کے خلاف وراٹ کوہلی اپنے کیریئر کے 49 ویں سینچری بنانے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد انہوں نے اپنے ہم وطن سابق عظیم بیٹر سچن تندولکر کا ون ڈے کرکٹ میں 49 سینچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کا ورلڈ کپ میں آٹھواں میچ ہے۔اس سے قبل انڈیا نے ورلڈ کپ میں سات میچ کھیلے ہیں جس میں انہیں تمام میچوں میں جیت حاصل ہوئی ہے۔ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے بھی اب تک سات میچ کھیلے ہیں جس میں انہیں چھ میچوں میں فتح اور ایک میچ شکست ملی ہے۔اس میچ کے لیے انڈین ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ جنوبی افریقہ نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزیا کی جگہ سپنر تبریز شمسی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔خیال رہے انڈیا اور جنوبی افریقہ دونوں پہلے ہی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں۔اگر دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچوں کی تاریخ کو دیکھا جائے تو اب تک انڈیا اور جنوبی افریقہ 90 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں 50 مرتبہ پروٹیئز اور 37 مرتبہ ٹیم انڈیا کو جیت حاصل ہوئی ہے جبکہ تین میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیوناس میچ کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ٹیمبا باوُوما (کپتان)، رَسی فین ڈر ڈسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، مارکو یانسین، کیشوو مہاراج، کاگیسو راباڈا، لنگی نگیڑی اور تبریز شمسی شامل ہیں۔انڈیا کی پلیئنگ الیوناس میچ کے لیے انڈیا کی پلیئنگ الیون میں روہت شرما (کپتان)، شبھمن گِل، وراٹ کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہُل (وکٹ کیپر)، سوریا کمار یادو، رویندرا جڈیجہ، محمد شامی، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو اور محمد سراج شامل ہیں۔