النصر کے حامیوں کے لیے دوحہ سٹیڈیم میں 3000 میچ ٹکٹ مختص

اردو نیوز  |  Nov 05, 2023

دوحہ کے عبداللہ بن خلیفہ سٹیڈیم میں منگل کو ہونے والے  ریاض کلب کے اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے مقابلے میں الدحیل کلب نے النصر کے حامیوں کے لیے 3000 میچ ٹکٹ مختص کئے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق ٹکٹوں کی یہ تعداد سٹیڈیم میں کل گنجائش کا ایک اہم تناسب ہے اس سٹیڈیم میں 9000 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

چیمپئنز لیگ کے آخری میچ میں ریاض میں النصر کلب نے دوحہ کی الدحیل کو 4-3 سے شکست دی اور تین میچوں میں 9 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ای میں برتری حاصل کر لی ہے۔

چیمپئنز لیگ میں شامل ایران کی پرسیپولیس کلب چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ قطر کی الدحیل ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور تاجکستان کی ایف سی استقلال کلب سے گول کے فرق سے  آگے ہے۔

ایشین فٹبال کنفیڈریشن چیمپئنز لیگ میں ریاض کا النصر کلب دوحہ روانگی سے قبل سعودی پرو لیگ میں الخلیج کلب سے مقابلہ کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More