انگلینڈ کو ورلڈ کپ میں مسلسل پانچویں شکست، آسٹریلیا 33 رنز سے کامیاب

اردو نیوز  |  Nov 04, 2023

انڈیا میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دے دی ہے۔

سنیچر کو احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 287 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بین سٹوکس 64 اور ڈیوڈ ملان 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہیں ان کی عمدہ آلراؤنڈ کارکردگی کی وجہ سے مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 286 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین نے 47، سٹیو سمتھ نے 44 اور مارکس سٹوئنس نے 35 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے کرس ووکس نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارک وُڈ اور عادل رشید نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا ساتواں میچ تھا۔

آسٹریلیا نے اس ورلڈ کپ میں سات میچ کھیلے ہیں جس میں اسے پانچ میں جیت اور دو میں شکست حاصل ہوئی ہے۔

اسی طرح انگلینڈ نے اس میگا ایونٹ میں سات میچ کھیلے ہیں جس میں اسے چھ میں شکست اور ایک میں جیت حاصل ہوئی ہے۔

اگر پوائنٹس ٹیبل پر نگاہ ڈالی جائے تو آسٹریلیا 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور انگلیںڈ صرف دو پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں یعنی سب سے آخری نمبر پر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More