انڈین آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر

اردو نیوز  |  Nov 04, 2023

انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ٹخنے کی انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ہاردک پانڈیا گذشتہ مہینے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

ہاردک پانڈیا کی جانب سے انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

ان کا اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہنا تھا کہ ’یہ بات ہضم کرنا مشکل ہو رہی ہے کہ میں ورلڈ کپ کے باقی میچز نہیں کھیل پاؤں گا لیکن میں روحانی طور پر اُن کے ساتھ رہوں گا اور ہر گیند پر انہیں سپورٹ کروں گا۔‘

انڈین آل راؤنڈر نے اپنے پرستاروں کی دعاؤں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری ٹیم بہت خاص ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ ہم سب کا سر فخر سے بلند کریں گے۔‘

خیال رہے انڈیا کی ٹیم ورلڈ کپ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے اور سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر چکی ہے۔

    View this post on Instagram           A post shared by Hardik Himanshu Pandya (@hardikpandya93)

انڈیا کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا آٹھواں میچ اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

انڈیا کی ٹیم کے پوائنٹس ٹیبل پر 14 جبکہ جنوبی افریقہ کے 12 پوائنٹس ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More