آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے شکست دے دی ہے۔بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 41 اوورز میں 342 رنز کا ہدف درکار تھا۔ اور گرین شرٹس نے فخر زمان کے شاندار 126 اور بابر اعظم کے 66 رنز کی بدولت اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے تھے کہ دوبارہ سے بارش شروع ہو گئی۔جب کافی انتظار کے بعد بارش نہ رکی تو میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا۔قبل ازیں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 402 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان کی بیٹنگ لائن آغاز میں دباؤ کی شکار دکھائی دی اور اوپنر عبداللہ شفیق دوسرے ہی اوور کی آخری گیند پر کین ولیمسن کو کیچ دے بیٹھے۔ عبداللہ کو ٹم ساؤتھی نے آؤٹ کیا۔اس کے بعد بابراعظم اور فخز زمان نے مایوسی کو ایک پھر امید میں بدل دیا۔ فخز زمان نے جارحانہ بیٹنگ کے ساتھ 63 گیندوں میں سینچری مکمل کر کے ٹیم کا اعتماد بحال کیا۔نیوزی لینڈ کی اننگزنیوزی لینڈ کے اوپنرز نے اننگ کا آغاز پراعتماد طریقے سے کیا تھا اور ان کی میچ پر گرفت ان کی باڈی لینگویج سے واضح تھی۔نیوزی لینڈ کی جانب نے راچن روندرا نے 108 اور ڈیون کانوے نے 95 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعی سکور میں اضافہ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی وکٹ ڈیون کانوے کی گری جب وہ 10ویں اوور کی پانچویں گیند پر حسن علی کا شکار بنے۔ کانوے 39 گیندوں پر 95 رنز بنا کر محمد رضوان کے ہاتھوں میں کیچ دے بیٹھے۔یوں حسن علی کی ون ڈے کرکٹ میں وکٹوں کی سینچری مکمل ہو گئی۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن شاندار بیٹنگ کے بعد 35 اوور افتخار احمد کی گیند پر چھکا لگا کر سینچری مکمل کرنے کی کوشش میں فخر زمان کے ہاتھوں کیچ پکڑوا بیٹھے۔کین ولیمسن نے 79 گیندوں پر 35 رنز کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے 10 چوکے اور چار چھکے لگائے۔نیوزی لینڈ کے تیسری وکٹ 36ویں اوور میں گری جب راچن روندرا محمد وسیم کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا(فوٹو: اے ایف پی)راچن روندرا نے 94 گیندوں پر 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 108 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 42ویں اوور میں گری جب داریل مچل حارث رؤف نے بولڈ آؤٹ کیا۔ داریل مچل نے 18 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 45 اوور میں گری جب محمد وسیم کی گیند پر مارک چیپ مین بولڈ ہوئے۔ مارک چیپ مین 27 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنا سکے۔اس کے بعد گلین فلپس 49 اوور میں محمد وسیم کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوئے۔ گلین فلپس نے 25 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 41 رنز سکور کیے۔نیوزی لینڈ کے مچل سانٹنر 26 رنز جبکہ ٹام لیتھم دو رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستانی بولرز میں شاہین آفریدی 90، حارث رؤف 85 جبکہ حسن علی 82 رنز دے کر ٹیم کو کافی بھاری پڑے۔حسن علی، افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک جبکہ محمد وسیم نے 60 رنز دے کر تین وکٹیں اپنے نام کیں۔23ویں اوور میں بارش کی وجہ سےمیچ روک دیا گیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ درمیان میچ بنگلورو کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج بارش کا امکان بھی ہے۔ اس لیے کوشش ہو گی کہ بولرز پہلے فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے بتایا کہ آج کے میچ میں پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ اسامہ میر کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔ون ڈے ورلڈ کپ کے مقابلوں میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 9 مرتبہ آمنے سامنے رہی ہیں جن میں مجموعی طور پر پاکستان ٹیم غالب رہی ہے۔ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم سات میچز میں سے تین جیت کر چھ پوائٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر جبکہ نیوزی لینڈ سات میں سے چار میچز جیت کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔پاکستانی پلیئنگ الیوناس میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں عبداللہ شفیق، فخر زمان، بابراعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، آغا سلمان، حسن علی، شاہین آفریدی، محمد وسیم اور حارث رؤٖف شامل ہیں۔نیوزی لینڈ پلیئنگ الیوننیوزی لینڈ کے سکواڈ میں ڈیوڈ کانوے، راچن روندرا، کین ولیمسن، داریل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چیپ مین، مچل سانٹنر، ایش ساؤتھی، ٹِم سودھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔