ہماری زمین کے اندر بھی سیارہ موجود ہے جس کا انکشاف سائنسدانوں نے کیا ہے۔
یہ بات امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ہونے والی اس حیران کن تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ انکشاف افریقا اور بحر الکاہل میں 1980 کی دہائی میں ملنے والے مادے کی جانچ پڑتال سے ہوا۔
یہ مادہ زمین کی پرت کے قریب ملا تھا، اور اس میں آئرن کی مقدار کافی حد تک موجود ہے اور زلزلے کی لہروں پر یہ مادہ مختلف انداز سے ردعمل ظاہر کرتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ مادہ ایک سیارے Theia کی باقیات ہیں جو اربوں سال پہلے زمین سے ٹکرایا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زمین کی ابتدا میں یہ سیارہ ٹکرایا اور اس ملبے سے ٹیکٹونک پلیٹس پر اثرات مرتب ہوئے۔
اس کے ساتھ ساتھ دونوں سیاروں کے ٹکراؤ سے چاند بھی بنا۔