کیا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ کیچز پاکستانی فیلڈرز نے پکڑے ہیں؟

اردو نیوز  |  Nov 04, 2023

انڈیا میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی تو ابھی تک متاثر کن نہیں رہی ہے، تاہم گرین شرٹس اس میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والی ٹیم بن گئے ہیں۔

پاکستان ٹیم نے اب تک ورلڈ کپ میں سات میچ کھیلے ہیں جس میں اسے چار میں شکست اور تین میں فتح حاصل ہوئی جس کے بعد گرین ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کے بیٹرز اور بولرز کی کارکردگی تو تسلی بخش نہیں رہی لیکن فیلڈنگ میں پاکستانی ٹیم سب سے اوپر ہے۔

پاکستانی فیلڈرز نے ورلڈ کپ میں 37 کیچ پکڑے اور صرف 6 کیچ گرائے ہیں جس کے بعد گرین شرٹس کی کیچ کرنے کی شرح (کیچ ایفیشینسی) 86 فیصد ہے۔

پاکستان کے بعد ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والی ٹیم نیدرلینڈز ہے جس نے 33 کیچ پکڑے اور 6 گرائے ہیں جس کے بعد ڈَچ ٹیم کی کیچ کرنے کی شرح 85 فیصد ہے۔

زیادہ کیچ کرنے کی فہرست میں تیسرا نمبر انڈین ٹیم ہے جس نے 25 کیچ پکڑے ہیں اور 6 کیچ گرائے ہیں جس کے بعد ٹیم انڈیا کی کیچ کرنے کی شرح 81 فیصد ہے۔

اس فہرست میں چوتھا نمبر دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کا ہے جس نے ٹورنامنٹ میں اب تک 26 کیچ پکڑے ہیں اور صرف 6 کیچ چھوڑے ہیں جس کے بعد انگلش کی ٹیم کیچ کرنے کی شرح 81 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقہ نے اس ٹورنامنٹ میں 51 کیچ پکڑے ہیں لیکن پروٹیئز نے 12 کیچ بھی گرائے ہیں جس کے بعد اُن کے کیچ کرنے کی شرح 81 فیصد ہے۔

اسی طرح بنگلہ دیش 28 کیچ کرنے اور 8 کیچ گرانے کے بعد 76 فیصد شرح کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ 

Pakistan at the top in catch efficiency in World Cup 2023. pic.twitter.com/d6bKICYsWL

— Johns. (@CricCrazyJohns) November 2, 2023

آسٹریلیا کو عمومی طور پر ایک بہترین فیلڈنگ ٹیم سمجھا جاتا ہے تاہم اس ورلڈ کپ میں کینگروز کی فیلڈنگ میں کارکردگی ناقص رہی ہے۔

آسٹریلوی فیلڈرز نے ورلڈ کپ کے چھ میچوں میں 29 کیچ پکڑے ہیں اور 12 کیچ گرائے ہیں جس کے بعد کینگروز کی کیچ کرنے کی شرح 71 فیصد رہی ہے۔

اسی طرح افغان فیلڈرز نے میگا ایونٹ میں 20 کیچ پکڑے اور 8 کیچ گرائے ہیں جس کے بعد اُن کی شرح 71 فیصد ہے۔

حیران کن طور پر دنیا کی سب سے بہترین فیلڈنگ سائڈ سمجھی جانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کی بھی اس ورلڈ کپ میں فیلڈنگ انتہائی خراب رہی ہے۔ کیویز نے ورلڈ کپ میں 40 کیچ پکڑے ہیں اور 16 کیچ گرائے ہیں جس کے بعد اُن کے کیچ کرنے کی شرح بھی 71 فیصد ہے۔

اس فہرست میں سب سے آخری نمبر سری لنکا کا ہے جس نے 22 کیچ پکڑے ہیں اور 14 کیچ چھوڑے ہیں۔ آئی لینڈرز کی کیچ کرنے کی شرح صرف 61 فیصد رہی ہے۔

خیال رہے یہ اعداد و شمار سری لنکا اور انڈیا کے میچ کے دوران نشر کیے گئے تھے جو کے آنے والے میچوں میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More