مستقبل کے حوالے سے پلاننگ کرتے چین کے شینژو 16 کے خلاء نورد نے ٹیانگوگ اسپیس اسٹیشن میں صرف دو آلات کی مدد سے سبزیوں کی فصل اگانے کا تجربہ شروع کر دیا ہے
اس سلسلے میں سلاد پتے کی چار فصلیں تیار کیں جبکہ اگست میں چیری ٹماٹر اور ہری پیاز اگائی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح وہ زمین اور خلا میں سبزیاں اگانے کے فرق کو سمجھ سکیں گے جو بعد میں انھیں بڑے منصوبوں میں مدد دے گا
جبکہ خلا میں سبزیاں اگانے والے آلات ہوا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرتے ہوئے آکسیجن پیدا کرتے ہیں اور ٹرانسپائریشن کی مدد سے پانی کو بھی صاف کیا جاتا ہے