بھارتی مسلمان بولر محمد شامی نے سری لنکا کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئےپانچ وکٹیں تو لے لیں لیکن وہ اپنی مرضی سے ایک سجدہ بھی نہ کرسکے، اس وقت سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ سجدہ ادا کرتے کرتے اچانک رک گئے۔ دیکھیں
ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم آئی سی سی ورلڈ کپ کے ٣٣ ویں میچ میں محمد شامی نے 5 اوورز میں 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 18 ویں اوور میں کسون رجیتھا کو اپنا پانچواں شکار بنانے کے بعد وہ میدان پر گھٹوں کے بل بیٹھے جیسے سجدہ ادا کررہے ہوں لیکن کسی سوچ نے انھیں روک دیا اور پھر دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے لگے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی صارفین نے مودی سرکار کے بھارت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔۔ لوگوں کو کہنا تھا کہ شامی سجدہ کرنے جا رہے تھے لیکن کسی خوف کی وجہ سے رک گئے۔ جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ شامی سجدہ کرنے جارہے تھے لیکن انہیں خیال آیا کہ وہ بھارت میں ہیں۔