وہ کون سی مشہور ایپ ہے جس کے استعمال سے بیٹری تیزی سے ختم ہو جاتی ہے؟ اگر آپ کے فون کی بیٹری بھی جلدی ختم ہوتی ہے تو یہ ضرور جان لیں ۔۔۔

ہماری ویب  |  Nov 02, 2023

ابھی تو موبائل فون چارج کیا تھا، پتہ نہیں بیٹری کہاں گئی ، یوں لگتا ہے کسی نے بیٹری بھی چوری کرلی ہو ۔۔ کسی بھی اسمارٹ فون صارف کے لیے بیٹری کا تیزی سے ختم ہونا ایک اہم مسئلہ ہے۔ اور ظاہر ہے ہر کام کے لیے اب تو موبائل کی ضرورت ہوتی ہے پھر اس میں بیٹری جلدی ختم ہو جائے تو ایک ذہنی اذیت بن جاتی ہے۔ لیکن ماہرین کی جانب سے ایک ایسی مشہور ایپلیکیشن کی نشاندہی کی گئی ہے جس سے جان چھڑاتے ہوئے بیٹری کی ٹائمنگز کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

ویمنز ریسرچ اینڈ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کی چیف ٹیکنالوجی آفیسر لیون بیئرہلز کے مطابق مشہور فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام آئی فون صارفین کی بیٹری کے لیے سب سے مضر ایپ ہے۔ اگر آپ اپنی بیٹری کو تیزی گرتا ہوا دیکھیں تو فیس بُک جیسی ایپ بھی اس مسئلے کا سبب ہوسکتی ہیں۔ یعنی فیس بک اور انسٹاگرام مل بانٹ کر آپ کے فون کی بیٹری پر پارٹی کر رہی ہوتی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیس بک ایپ کا ڈیلیٹ کیا جانا بیٹری کو 20 فی صد جبکہ انسٹاگرام 25 فی صد تک بیٹری کو ضائع ہونے سے بچا سکتی ہے۔ ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا ایپ جو ڈیوائس کے پس منظرمیں چل رہی ہوں وہ بھی بیٹری کو ختم کرتی ہیں، اس کے باوجود کہ ان ایپ کو استعمال نہ کیا جا رہا ہو۔

لیون بیئرہلز کے مطابق انسٹاگرام یا فیس بک ایپ کا ڈیلیٹ کیا جانا بیٹری کی چارجنگ کا حل ہوسکتا ہے خاص طور پر تب جب صارف ان کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال نہ کرتے ہوں۔ کیونکہ ان ایپلیکیشنز سے کیمرہ مستقل منسلک ہوتا ہے جو بیٹری کو خاموشی سے چوری کرلیتا ہے اور آپ کو پتہ بھی نہیں چلتا ۔۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More