واٹس ایپ میں الٹرنیٹ پروفائل فیچر کا اضافہ، یہ کیسے کام کرے گا؟

ہماری ویب  |  Nov 01, 2023

واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ تحفظ فراہم کرے گا۔

الٹرنیٹ پروفائل نامی یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ سروس میں نئے پرائیویسی فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ الٹرنیٹ پروفائل کے ذریعے صارفین کو اپنی پروفائل فوٹو کی پرائیویسی کے حوالے سے زیادہ کنٹرول مل جائے گا۔

مثال کے طور پر اگر آپ نے پروفائل فوٹو کو محض اپنے کانٹیکٹس تک محدود کیا ہوا ہے، تو کانٹیکٹ لسٹ سے باہر موجود افراد پروفائل فوٹو نہیں دیکھ سکتے۔

مگر اس نئے فیچر سے ایسے افراد صارف کی الٹرنیٹ پروفائل فوٹو دیکھ سکیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More