آسٹریلیا فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی سے دستبردار، سعودی عرب کی پوزیشن مضبوط

اردو نیوز  |  Oct 31, 2023

آسٹریلیا نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی دوڑ میں شریک نہیں ہوگا جس کے بعد میگا ایونٹ کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کے چانسز بڑھ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کی جانب سے 2034 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی حمایت کے بعد فٹ بال آسٹریلیا نے 31 کتوبر کی ڈیڈ لائن کے دن میزبانی کی بولی سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

فٹ بال آسٹریلیا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’ہم نے فٹ بال ورلڈکپ 2034 کی میزبانی کے مقابلے میں شریک ہونے کا موقع حاصل کیا، لیکن تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا کہ 2034 کے ایونٹ کی میزبانی کے مقابلے میں حصہ نہیں لیا جائے۔‘

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے 2030 فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر مراکش، سپین، پرتگال کو دیتے ہوئے ایشیا اور اوشیانا خطے کے ممالک سے 2034 کی میزبانی کے لیے بولی طلب کی تھی۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے مشترکہ طور پر اس سال خواتین ورلڈکپ کی میزبانی کی تھی جسے کامیاب ٹورمنٹ گردانا گیا تھا۔

سعودی عرب کی جانب سے 2034 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کی بولی میں شرکت کا فیصلہ مملکت کو عالمی طور پر کھیلوں کے پاور ہاؤس میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں سے ایک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More