کیا پاکستان اب بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے؟

اردو نیوز  |  Oct 30, 2023

ورلڈ کپ میں مسلسل چار شکستوں نے پاکستان کی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل بنا دی ہے اور اب پاکستان کو نہ صرف اپنے باقی تینوں میچ جیتنے ہوں گے بلکہ دیگر ٹیموں کے میچز کے نتیجے کا انتظار بھی کرنا ہوگا۔

جنوبی افریقہ نے 27 اکتوبر کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی اور گرین شرٹس کے لیے ورلڈ کپ میں مزید مشکلات پیدا کر دیں تھیں۔

پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل ضرور ہے لیکن بالکل ناممکن بھی نہیں۔

سب سے پہلے پاکستان کو ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف اپنے تینوں میچ جیتنے ہوں گے کیونکہ اگر پاکستان ایک بھی میچ ہارا تو سیمی فائنل کی دوڑ سے یقینی طور پر باہر ہو جائے گا۔

پاکستان نے اب تک میگا ایونٹ میں چھ میچ کھیلے جن میں سے صرف وہ دو جیت کر چار پوائنٹس اکھٹے کر پائے ہیں۔

پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے میچز کے نتیجے پر منحصر

پاکستان اگر اپنے اگلے تینوں میچ جیت جاتا ہے تو پھر اُسے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے باقی میچز کے نتیجے کا انتظار کرنا ہوگا۔

اگر نیوزی لینڈ ٹورنامنٹ میں اپنے باقی تینوں میچ ہار جاتا ہے تو پاکستان 10 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

اسی طرح اگر نیوزی لینڈ اپنے باقی تین میچز میں سے دو میچ ہارتا ہے اور پاکستان تنیوں میچ جیت جاتا ہے تو پھر فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔

ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے بھی ابھی تین میچ باقی ہیں۔ اگر آسٹریلیا یہ تینوں میچ ہار جاتا ہے اور پاکستان اپنے تینوں میچ جیت جاتا ہے تو بھی پاکستان سیمی فائنل میں چلا جائے گا جبکہ اگر آسٹریلیا اپنے تین میچوں میں سے دو میچ ہار جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل تک رسائی کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل

اگر ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو انڈیا 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقہ 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، آسٹریلیا 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، اور پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

پاکستان اپنے اگلے تین میچ بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More