مولانا طارق جمیل کے بیٹے کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کرایا گیا ۔۔ نماز جنازہ آج کتنے بجے ہوگی؟

ہماری ویب  |  Oct 30, 2023

پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ آج تلمبہ میں ادا کی جائے گی، گزشتہ روز گولی لگنے سے انتقال کرنے والے عاصم جمیل کاپوسٹ مارٹم نہ کروانے کی اہم وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹےعاصم جمیل کی اتفاقیہ موت کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے جبکہ ورثا کی درخواست پر عاصم جمیل کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا اور لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل ڈپریشن میں مبتلا تھے اور انہوں نے 29 اکتوبر کی شب بندوق سے گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ مرحوم بیٹے کی نماز جنازہ آج بروز پیر 30 اکتوبر، رات ساڑھے 7 بجے ہمارے آبائی گاؤں رئیس آباد، تلمبہ میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ عاصم جمیل کے حوالے سے ابتدائی طور پر مختلف افواہیں زیر گردش تھیں تاہم بعد ازاں عاصم جمیل کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے اور خودکشی کرنے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔

پولیس حکام کے مطابق عاصم جمیل کے ورثا کی درخواست پر پوسٹ مارٹم نہیں کروایا گیا بلکہ واقعہ کو اتفاقیہ قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پوسٹ مارٹم کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More