زندگی سے پیار ہے تو یہ غلطی ہرگز نہ کریں ۔۔ سونے سے پہلے کونسی 5 چیزیں نہیں کھانی چاہئیں؟

ہماری ویب  |  Oct 27, 2023

سونے سے پہلے کھانے کی عادت اکثر لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث بنتی ہے،ماہرین کی جانب سے پانچ ایسی غذاؤں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کا سونے سے قبل کھایا جانا صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ سونے سے پہلے میٹھی غذاؤں سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ آئس کریم، کیک اور مٹھائی جیسی میٹھی غذائیں خون میں شوگر کی مقدار میں ایک دم اضافہ کرتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے سے پہلے چاکلیٹ کھانا نقصان دہ ہوسکتا ہے کیونکہ کیفین سے بھرپور چاکلیٹ سے ریپڈ آئی موومنٹ کا سبب بننے والی کیفین، نیند سے بیدار ہونے کے بعد آپ کو تھکن کا احساس دلاتی ہے اس لئے جتنا ممکن ہوسکے سونے سے قبل چاکلیٹ کے علاوہ کیفین کی حامل دیگر اشیاء جیسے کہ کافی، چائے اور انرجی مشروبات سے گریز کیا جائے تو اچھا ہے۔

سونے سے پہلے خشک میوہ جات کا استعمال بھی آپ کیلئے تکلیف کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ رات کے وقت فائبر سے بھرپور خشک میوہ جات کھانا پیٹ میں درد اور گیس پیدا کرسکتے ہیں جن کی وجہ سے آپ کی نیند متاثر ہوسکتی ہے۔پنیرکا شوق رکھنے والے افراد سونے سے پہلے پنیر کھانے سے گریز کریں کیونکہ سونے سے قبل پنیر کھانا طبیعت کے لیے انتہائی بدتر ثابت ہوسکتا ہے۔

سونے سے قبل ٹماٹر جیسی تیزابی غذاؤں سے بھی اجتناب کرنا چاہیے۔ یہ غذائیں لیٹتے وقت ریفلکس مسائل یعنی معدے کے تیزابی مواد کا بار بار حلق میں آنے کا سبب ہوسکتی ہیں، جس سے آپ کی نیند متاثر ہوتی ہے اور صحت پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More