فروری 2004 کو وجود میں آنےوالی فیس بک اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے اور آج پوری دنیا میں لاکروں یا کروڑوں نہیں بلکہ اربوں لوگ روزانہ فیس بک استعمال کرتے ہیں۔
میٹا کمپنی کی سہ ماہی رپورٹ میں اس فیس بک روزانہ استعمال کرنے والوں کی تعداد بتائی گئی ،فیس بک کو 19 سال ہوگئے ہیں مگر اس کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں اب بھی اضافہ ہورہا ہے اور روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 2 ارب 90 لاکھ ہوگئی ہے۔
میٹا کاکہنا ہے کہ واٹس ایپ، انسٹاگرام، میسنجر اور اب تھریڈز کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں بھی اس سہ ماہی کے دوران 7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی سے ستمبر 2023 کے دوران فیس بک کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا۔
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں اس سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران صارفین نے فیس بک پر 7 فیصد زیادہ وقت گزارا۔ اس سہ ماہی کے دوران کمپنی کی آمدنی 23 فیصد اضافے سے 34.15 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔