ورلڈ کپ: سری لنکن بولرز کی عمدہ بولنگ کے سامنے انگلش بلے باز بے بس

اردو نیوز  |  Oct 26, 2023

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں انگلینڈ کی ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک انگلینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19.4  اوورز کے اختتام پر 89 رنز بنا لیے تھے۔

بنگلورو میں کھیلے جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں پانچواں میچ ہے۔

اس سے قبل سری لنکا اور انگلینڈ میگا ایونٹ میں اب تک چار میچ کھیل چکی ہیں جس میں انہیں صرف ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ٹورنامنٹ میں زندہ رہنے کے لیے دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔

اس میچ میں سری لنکا کو کپتان داسُن شناکا کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جبکہ فاسٹ بولر متھیشا پتھیرانا بھی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

داسُن شاناکا کی جگہ ورلڈ کپ کے باقی تمام میچوں میں کوشل مینڈس ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں جبکہ متھیشا پتھیرانا کی جگہ سکواڈ میں سینیئر آل راؤںڈر انجیلو میتھیوز کو شامل کیا گیا ہے۔

اگر ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نگاہ ڈالی جائے تو سری لنکا دو پوائںٹس کے ساتھ ساتویں جبکہ انگلینڈ دو پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

دوسری جانب دونوں ٹیمیں اب تک ون ڈے فارمیٹ میں 78 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں 38 مرتبہ انگلینڈ نے جیت حاصل کی جبکہ 36 مرتبہ فتح سری لنکا کا مقدر بنی ہے۔

انگلیںڈ کی پلئینگ الیونانگلینڈ کی ٹیم میں جونی بیئرسٹو، ڈیوڈ مالان، جو رُوٹ، بین سٹوکس، جوز بٹلر (کپتان، وکٹ کیپر)، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس، ڈیوڈ وِلی، عادل رشید، مارک وُڈ شامل ہیں۔

سری لنکا کی پلئینگ الیونسری لنکا کی ٹیم میں پاتھم نشانکا، کوشل پریرا، کوشل مینڈس (کپتان، وکٹ کیپر)، سدیرا سماراوِکاراما، چاریتھ اسالانکا، انجیلو میتھیوز، مہیش تھیکشانا، کاسُن راجیتھا، لاہِیرُو کمارا، دلشان مادوشنکا شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More