ہاردک پانڈیا مکمل فٹ نہ ہو سکے، انگلینڈ کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک

اردو نیوز  |  Oct 25, 2023

انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کے بعد مکمل فٹ نہ ہو سکے۔

گزشتہ ہفتے پوُنے کے ایم سی اے سٹیڈیم میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

گجرات ٹائٹنز کے کپتان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے پانچویں میچ کے لیے انڈین ٹیم کے ساتھ دھرم شالہ کا سفر نہیں کیا تھا اور اتوار کو لکھنؤ کے ایکنا سٹیڈیم میں دفاعی عالمی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف میچ میں واپسی کی توقع تھی جو کہ اب مشکوک ہے۔

نیوز 18 ویب سائٹ کے مطابق پانڈیا کی انجری پر انڈین کرکٹ بورڈ کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔

’ہاردک پانڈیا فی الحال انڈین کرکٹ اکیڈمی کی نگرانی میں ہیں جو کہ تشویش کی بات نہیں ہے۔ انہیں صرف موچ آئی تھی اور انڈین کرکٹ بورڈ یہ امید کر رہا ہے کہ وہ بدھ یا جمعرات تک فٹ ہو جائیں گے۔‘ 

اگر پانڈیا چوٹ سے ٹھیک نہیں ہوتے اور بلے باز کے طور پر بھی نہیں کھیل پاتے، تو سوریہ کمار یادیو کی پلیئنگ 11 میں اپنی جگہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More