بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روتیلا کے لیے پاک بھارت میچ بہت مہنگا ثابت ہوا کیوں کہ ان کا بڑے ہی چائو سے خریدا گیا24 قراط سونے کا آئی فون چوری ہو گیا تھا۔انہوں نے فون ڈھونڈنے والے کو انعام دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔ ان کا گم ہونے والا یہ آئی فون مبینہ طور پر ایک شخص کو مل گیا ہے جس نے اداکارہ کو یہ واپس کرنے کے لیے ایک شرط رکھی ہے۔اداکارہ کو موصول ہونے والی ای میل میں لکھا گیا کہ ’میرے پاس آپ کا فون ہے۔ اگر آپ کو چاہیے تو آپ کو میرے بھائی کو کینسر سے بچانا ہو گا۔‘خیال رہے اروشی روتیلا 14 اکتوبر کو پاکستان اور انڈیا کا میچ دیکھنے احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں گئی تھیں جہاں اُن کا آئی فون چوری ہو گیا تھا۔اروشی روتیلا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’میرا احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں 24 قیراط سونے کا آئی فون گم ہو گیا ہے۔ اگر وہ کسی کو مل جائے تو برائے مہربانی مدد کریں اور جتنی جلدی ہو سکے مجھ سے رابطہ کریں۔‘ Lost my 24 carat real gold i phone at Narendra Modi Stadium, Ahmedabad! If anyone comes across it, please help. Contact me ASAP! #LostPhone #AhmedabadStadium #HelpNeeded #indvspak@modistadium @ahmedabadpoliceTag someone who can help pic.twitter.com/2OsrSwBuba
— URVASHI RAUTELA (@UrvashiRautela) October 15, 2023
اداکارہ نے انہیں فون ڈھونڈ کر دینے والے کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا تھا جبکہ اُن کے فون کی آخری لوکیشن کسی مال کی آئی تھی۔خیال رہے 14 اکتوبر کو ہائی وولٹیج میچ میں انڈیا نے پاکستان کو بآسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔