اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے شوہر کو چپل کیوں ماری؟

اردو نیوز  |  Oct 20, 2023

انڈین اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کُندرا کے جیل میں گزارے گئے دنوں پر مبنی فلم ’یو ٹی 69‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے راج کُندرا کو جولائی 2021 میں ممبئی پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اس الزام میں انہیں تقریباً دو مہینوں تک آرتھر جیل میں رکھا گیا تھا۔

فلم ’یو ٹی 69‘ میں راج کُندرا خود اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

انڈین نیوز چینل ’نیوز 18‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے پہلی مرتبہ شلپا شیٹی کو فلم بنانے کے ارادے کے حوالے مطلع کیا تو اُن کا ردِعمل اچھا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’شلپا مجھ سے تھوڑی دور کھڑی تھیں جب میں نے انہیں فلم بنانے کے حوالے سے بتانے کا فیصلہ کیا۔ میں نے اُن سے دور رہنے کو ہی بہتر سمجھا۔‘

اُنہوں نے اس واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں نے شلپا کو بتایا کہ میرے پاس سکرپٹ ہے اور میں ان کے جواب کا انتظار کر رہا ہوں۔ جیسے ہی میں ان کی طرف سے جانے کے مُڑا میرے منہ کی طرف ایک چپل اُڑتی ہوئی آئی۔‘

    View this post on Instagram           A post shared by Raj Kundra (@onlyrajkundra)

راج کُندرا کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ کو لگا کہ فلم بنانے کا آئیڈیا رسکی ہے اور ’شاید انہیں یہ شک تھا کہ شاید یہ فلم بنے ہی نا۔‘

راج کُندرا کے مطابق انہوں نے شلپا شیٹی کو راضی کرنے کے لیے ہدایتکار شاہنواز علی کو بھیجا اور بالآخر وہ انہیں قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

فلم ’یو ٹی 69‘ رواں سال 3 نومبر کو انڈیا کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More