املوک انتہائی خوش رنگ پھل اور شیریں مزاج پھل ہے البتہ عام طور پر لوگ اس مزیدار پھل کو سستا ہونے کی وجہ سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے. البتہ آج ہم آپ کو اس آرٹیکل میں اس پھل کے کچھ ایسے فائدے اور استعمال کے طریقے بتائیں گے جو کسی بھی طرح مہنگے پھلوں کے فائدے سے کم نہیں
املوک کی غذائی اہمیت
وٹامن سے سے بھرپور ایک چھوٹا سا املوک بھی معدنیات اور مختلف وٹامنز کا خزانہ ہوتا ہے. املوک میں فائبر، وٹامن اے، بی اور میگنیشیئم اور پوٹاشیئم پائے جاتے ہیں
املوک ایک غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو ضروری وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہے۔ ایک درمیانے سائز کے املوک میں 81 کیلوریز موجود ہوتی ہیں اور اس میں معتدل مقدار میں غذائی ریشہ (تقریباً 3.6 گرام) بھی پایا جاتا ہے جو ہاضمے میں مدد کرتا ہے اور بھوک کو کنٹرول کرنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔ املوک وٹامن اے اور سی کا اچھا ذریعہ ہیں، صحت مند جلد اور بینائی کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام کو تیز کرتا ہے اور کولیجن کی پیداوار میں معاونت کرتا ہے۔ املوک میں وٹامن کے کے علاوہ پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مینگنیج، جو کہ مختلف جسمانی افعال کو سرانجام دیتا ہے۔
املوک کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے
املوک کو خشک کرنے کے لیے، پکے ہوئے املوک لیں اگر چاہیں تو انہیں دھو کر چھیل لیں، پھر ان کو گول سلائس میں کاٹ لیں اور ہوا یا دھوپ میں چھلنی رکھ کر سکھائیں۔ بعد میں کسی ائیر ٹائٹ کنٹینر میں رکھ کر محفوظ کرلیں۔
املوک کے 5 زبردست فائدے
صحت مند بینائی کے لیے وٹامن اے کا بھرپور ذریعہ۔
وٹامن سی کا خزانہ۔ جو لوگ وٹامن سی کی گولیاں کھاتے ہیں انھیں اس کمی کو پورا کرنے کے لئے ایک بار یہ پھل بھی ٹرائی کرنا چاہیے
وزن کم کرنے والے افراد کع چاہیے کہ املوک کا جوس صبح پئیں. اس میں غذائی ریشہ موجود ہوتا ہے جو ہاضمے اور وزن کو مینٹکن کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ناشتے میں اس کو پینے سے جسم کو غذائی بوسٹ ملتا ہے جس سے بھوک کم لگتی ہے
پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے دل کی صحت کو بہتر کرتا ہے۔
جلد اور بالوں کی صحت کے لیے وٹامن ای بھی پایا جاتا ہے کیلشیم اور فاسفورس کے ساتھ ہڈیوں کی صحت کو سپورٹ کرتا ہے۔