اس بار سردیوں کی نو انٹری؟ محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے پیشگوئی کردی

ہماری ویب  |  Oct 18, 2023

کراچی کے موسم کا کچھ اعتبار نہیں، کسی دن موسم خوشگوار ہوتا ہے تو اگلے روز شدید گرم ہوجاتا ہے۔

کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا بیان سامنے آیا ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث آج سے موسم گرم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید یہ کہنا ہے کہ شہر کے شمال مشرق کی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔

وہیں دوسری جانب کراچی کے شہری سردی کی آمد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں مگر فی الحال موسم گرما کے جانے کا ابھی کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More