آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں کی جانب سے 285 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ کی دو وکٹیں گر گئی ہیں۔اب سے کچھ دیر پہلے تک انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 7.1 اوورز میں 34 رنز بنا لیے تھے۔افغانستان نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کی جس کے بعد پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 284 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گُرباز نے 80، اکرام علی خِیل نے 58 جبکہ مجیب الرحمان نے 28 رنز بنائے۔انگلینڈ کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے عادل رشید نے تین جبکہ مارک وُڈ نے دو اور جو رُوٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں اتوار کو دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ کا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں۔اس سے قبل افغانستان کو بنگلہ دیش اور انڈیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہار جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں جیت حاصل ہوئی۔اس میچ کے لیے افغانستان نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے جس کے بعد پلئینگ الیون میں اکرام علی خِیل نے نجیب اللہ زدران کی جگہ لی ہے۔افغانستان کے خلاف انگلش سپنر عادل رشید نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم نے اس میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ سٹار آل راؤنڈر بین سٹوکس اس میچ میں بھی انجری کے باعث حصہ نہیں لے رہے۔انگلینڈ کی پلئینگ الیونجونی بیئرسٹو، ڈیوڈ مالان، جو رُوٹ، ہیری بروک، جوز بٹلر (کپتان، وکٹ کیپر)، لیام لیونگسٹون، سیم کرن، کرس ووکس، عادل رشید، مارک وُڈ، رِیس ٹوپلی۔افغانستان کی پلئینگ الیونرحمان اللہ گُرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شہیدی (کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، اکرام علی خِیل (وکٹ کیپر)، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل حق فاروقی۔