پرائیویسی بھی کوئی چیز ہوتی ہے مگر میری سابقہ ساس کو ۔۔ علیحدگی کے بعد جنید صفدر کی سابقہ اہلیہ عائشہ سیف کا بیان سامنے آگیا

ہماری ویب  |  Oct 14, 2023

مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی سابقہ اہلیہ عائشہ سیف نے کہا ہے کہ پرائیویسی بنیادی انسانی حق ہے لیکن شاید میری سابقہ ساس کو اس کا علم نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر طلاق کے بعد اپنے پہلے بیان میں مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے عائشہ سیف نے کہا کہ میں موجودہ صورتحال میں اس حوالے سے چند باتیں واضح کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ قرآن میں کہتا ہے کہ اس نے میاں بیوی کو ایک دوسرے کے لیے سکون کے لیے پیدا کیا، دولت اور زندگی کی آسائشیں آج کی دنیا میں اہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن وہ سکون میری زندگی میں غائب تھا، مجھے کبھی اتنی محبت یا وہ سکون نہیں دیا گیا جس کی کوئی بھی بیوی اپنے شوہر سے توقع رکھتی ہے۔

عائشہ سیف نے کہا کہ میں اپنی طلاق سے خوش ہوں اور میں اپنی زندگی میں بہتر طور پر آگے بڑھنا چاہتی ہوں، براہ کرم مجھے ان سب سے دور رکھیں کیونکہ میری پرائیویسی میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ مریم نوازکے بیٹے جنید صفدر نے چندروز قبل اپنی اہلیہ عائشہ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی، انہوں نے اس حوالے سے پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی تھی تاہم دونوں کی طلاق کی خبریں میڈیاکی زینت بن رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More