آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 11 ویں میچ میں بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔بنگلہ دیش نے اب سے کچھ دیر پہلے تک دو وکٹوں کے نقصان پر 11.3 اوورز میں 56 رنز بنا لیے تھے۔
جمعے کو چنئی کے چیپوک سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لیںڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں۔نیوزی لینڈ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ انجری کے شکار کپتان کین ولیمسن آج کے میچ میں ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ اور دوسرے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دی تھی جبکہ بنگلہ دیش نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو ہرایا تھا تاہم انہیں انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اگر دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچوں کی تاریخ کو دیکھا جائے تو اب تک دونوں ٹیمیں 41 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں 30 مرتبہ کیویز جبکہ 10 مرتبہ بنگال ٹائیگرز کو فتح حاصل ہوئی اور ایک میچ بغیر نتیجے کے رہا۔اگر نیوزی لینڈ یہ میچ یہ جیت جاتی ہے تو اِس صورت میں کین ولیمسن کی ٹیم ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آ جائے گی۔نیوزی لینڈ کی پلئینگ الیونڈیوون کونوے، رَچن رویندرا، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مارک چیپ مین، مچل سینٹنر، میٹ ہینری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ۔بنگلہ دیش کی پلئینگ الیونلٹن داس، تنزید حسن، نجمل حسن شانتو، شکیب الحسن (کپتان)، مہدی حسن میراز، مشفیق الرحیم (وکٹ کیپر)، توحید ہِری دوئے، محموداللہ، تسکین احمد، شوریفُل اسلام، مصتفیض الرحمان۔