مریم نواز کے بیٹے کی طلاق ہوگئی۔۔ جنید صفدر نے طلاق کے بعد پہلے پیغام میں کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Oct 12, 2023

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے جمعرات کو تصدیق کی کہ ان کی اور ان کی اہلیہ کے درمیان شادی کے دو سال بعد طلاق ہو گئی ہے۔

صفدر نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ میری طلاق کی خبر سچ ہے۔

واضح رہے کہ جوڑے نے اگست 2021 میں شادی کی، ان کی شادی کی تقریبات لندن اور پاکستان میں ہوئی تھیں۔ جنید صفدر نے انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ “"یہ مکمل طور پر نجی معاملہ ہے اور میں میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہماری رازداری کا احترام کریں۔ مجھے امید ہے کہ اس فیصلے سے ہمیں ان شاء اللہ سکون مل جائے گا۔ میں اس معاملے پر مزید بات نہیں کروں گا۔ دعا ہے کہ وہ خوش رہیں“

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More