انڈیا، امریکی اور دیگر کئی ممالک کی خواتین کے بعد سویڈن کی ایک خاتون بھی پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان پہنچ گئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کے بعد لڑکیوں کے خیبرپختون خوا پہنچنے، اسلام قبول کرکے مقامی شہری سے شادی کرنے کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔
سویڈن کی 44 سالہ خاتون کی سوشل میڈیا کے ذریعے سوات کے علاقے چار باغ میں رہنے والے 23 سالہ احمد شاہ سے دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔
اب سویڈن سے ایک خاتون سوات پہنچی ہے، سویڈن کی خاتون سوشل میڈیا پر محبت کے بعد پاکستانی لڑکے کے لیے سوات پہنچی جہاں خاتون نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔
خاتون اپنی محبت کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سوات آئی جہاں 44 سالہ خاتون نے چار باغ کے 23 سالہ احمد شاہ سے نکاح کرلیا جس کے بعد نیا جوڑا اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگیا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں خاص طور پر خیبر پختونخوا میں غیر ملکی خواتین کی آمد کا سلسلہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے، سب سے پہلے بھارت سے انجو نامی خاتون پاکستان آئی جس کے بعد نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔