پی ڈی ایم حکومت کے 16 ماہ ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں ملک میں کتنی ٹیکسٹائل فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں؟

ہماری ویب  |  Sep 04, 2023

پی ڈی ایم حکومت کے 16 ماہ میں ملک میں معاشی بحران کی وجہ سے انڈسٹریز کا بھی برا حال ہوگیا، 16 ماہ میں 1600 سے زائد ٹیکسٹائل فیکٹریاں بند ہوگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سولہ ماہ کے دوران پاکستان میں 1600 سے زائد ٹیکسٹائل فیکٹریاں بند ہو نے کی وجہ اس سے جننگ، ویونگ، اسپننگ، پروسیسنگ اور کپڑے بنانے سمیت ٹیکسٹائل کی پوری صنعت متاثر ہو رہی ہے۔

بہت سی موجودہ فیکٹریاں پوری صلاحیت سے کام نہیں کررہی ہیں۔ اس دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کے شعبے کی کل صلاحیت کا تقریباً 20 فیصد متاثر ہوا ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت ایک منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

پلان کا مقصد توانائی کی بہتر قیمتیں دے کر آپریشنز کے لیے رقم کی مدد، ریفنڈز کو تیز کرنا، منڈیوں تک رسائی بڑھانا اور مختلف مصنوعات بنانے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ان تبدیلیوں سے پاکستان کی فیکٹریوں کو بہتر کام کرنے میں مدد سکتی ہے۔

اگست 2023 میں پاکستان کی برآمدات 2.36 بلین ڈالر تھیں۔ یہ اگست 2022 کے مقابلے میں 4.8 فیصد کم ہے لیکن پچھلے مہینے کے مقابلے میں 14.3 فیصد زیادہ ہے جب برآمدات 2.07 بلین ڈالر تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More