ایشیا کپ کا آج سے آغاز۔۔ پاکستان اور نیپال کی ٹیم آپس میں ٹکرائیں گی، میچ کب شروع ہوگا؟

ہماری ویب  |  Aug 30, 2023

کئی سال بعد ایشیاکپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے پاکستان میں شروع ہو رہا ہے، پہلا میچ پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے آغاز پر ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ پرفارم کریں گی۔

رپورٹس کے مطابق ملتان اسٹیڈیم کا دروازہ آج صبح ساڑھے 11 بجے کھول دیے جائیں گے، افتتاحی تقریب کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More