متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی 20) کے دوسرے ایڈیشن میں پہلی بار تین پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔’کرک انفو‘ کے مطابق آئی ایل ٹی20 کے پہلے ایڈیشن میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اس لیگ میں شامل نہیں تھا۔ تاہم اس کے دوسرے ایڈیشن میں پاکستانی آلراؤنڈر شاداب خان، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔تینوں پاکستانی کھلاڑی اماراتی کرکٹ لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کریں گے۔آئی ایل ٹی20 کا دوسرا ایڈیشن جنوری یا فروری میں متوقع ہے جس میں چھ ٹیمیں ابو طبی نائٹ رائڈرز، ڈیزرٹ وائپرز، دبئی کیپیٹلز، گلف جائنٹس، ایم آئی اماراتس اور شارجہ واریئرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے ابو ظبی نائٹ رائڈرز نے ڈیوڈ وِلی، جیک لنٹوٹ، لوری ایونز، مائیکل پیپر، روی بوپارا اور سیم ہین سے معاہدے کیے ہیں۔Hello @TheDesertVipers.Can’t wait to get started Insha Allah,See you all in UAE.#ilt20 #desertvipers #UAE #fangsout pic.twitter.com/z2PxmGWIgJ
— Azam Khan (@MAzamKhan45) August 21, 2023
دوسری جانب ڈیزرٹ وائپرز نے آئی ایل ٹی20 کے دوسرے ایڈیشن کے لیے اب تک ایڈم ہوس، اعظم خان، مائیکل جونز، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی سے معاہدے کیے ہیں۔دنئی کیپیٹلز نے ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے اینڈریو ٹائے، داسُن شناکا، ڈیوڈ وارنر، مارک وُڈ، میکس ہولڈن، محمد محسن، رحمان اللہ گُرباز، نووان تھوشارا، وین ڈر مروا اور سیم بلنگز کو سائن کرلیا ہے۔Time to take the league for a spin with #ShadabKhan
Shadab’s magic now loading in #DesertVipers pic.twitter.com/BqT7TgOsfP
— Desert Vipers (@TheDesertVipers) August 21, 2023
دفاعی چیمپیئن گلف جائنٹس کی جانب سے جن نئے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں ان میں ڈمینِک ڈریک، جورڈن کوکس، کریم جنت، مجیب الرحمان اور جیمی سمتھ شامل ہیں۔The has arrived
Who will join him in the Vipers’ den? #DesertVipers pic.twitter.com/jjYRxu88Hk
— Desert Vipers (@TheDesertVipers) August 18, 2023
اس کے علاوہ اماراتی ٹی20 لیگ میں اس بار عقیل حسین، امبتی رائدو، کوری اینڈرسن، کوشل پریرا، اودین سمتھ اور وقار سلام خیل ایم آئی اماراتس کی نمائندگی کر سکیں گے۔ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے شارجہ واریئرز نے کرس سول، ڈینیل سیمز، دلشان مدھوشنکا، جیمز فُلر، جانسن چارلز، کوشل مینڈس، لیوس گریگری، مارک واٹ، مارٹن گپٹل، قیس احمد اور شین ولیمز سے معاہدے کیے ہیں۔