اتنا پروٹوکول تو سسرال میں بھی نہیں ملتا ۔۔ عمران خان کو جیل میں کون کون سی سہولیات حاصل ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 19, 2023

پاکستان میں نئی نئی شادی کے بعد داماد کو ملنے والے پروٹوکول کی طرح سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی جیل میں بی کلاس کی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے 11اگست کو پی ٹی آئی چیئرمین کو اٹک جیل میں ’بی‘ کلاس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت عمران خان کو اٹک جیل میں متعدد سہولیات فراہم کر دی ہیں۔

جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق جیل میں عمران خان کیلئے چار سیل مختص کیے گئے ہیں، ان میں ہر ایک کا سائز 8 فٹ چوڑا اور 12 فٹ لمبا ہے، چاروں سیلوں کے آگے ایک برآمدہ ہے جہاں وہ ورزش کر نے کے علاوہ ٹہل سکتے ہیں۔

عمران خان جس سیل میں سوتے ہیں وہاں سے ٹوائلٹ ختم کرکے دوسرے سیل میں بنا دیا گیا ہے جب کہ ٹوائلٹ کی جگہ نہانے کے لیے بڑا سائز شاور روم بنا دیا گیا ہے، ہاتھ منہ دھونے کے لیے سیل کے باہر بیسن لگا دیا گیا ہے۔

عمران خان کو جیل کی خوراک دی جارہی ہے لیکن اس خوراک کو کھانے سے قبل تین ڈاکٹرز چیک کرتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو جیل میں پہلے دن ہی ان کی خواہش پر جائے نماز، قرآن پاک اور مشہور اسرائیلی مصنف اور تاریخ دان Yuval Novah Harari کا مشہور ناول Homo Deus اور دیگر کتابیں مطالعے کے لیے دی گئی ہیں، عمران خان کو جیل میں آتے ہی شیونگ کا سامان فراہم کر دیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے 11اگست کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اٹک جیل میں ’بی‘ کلاس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو فی الحال اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More