فیس کے پیسے نہیں تھے اور ۔۔ بچے نے چاچا کی ضمانت کیلئے وکیل کو اپنا مرغا دیدیا

ہماری ویب  |  Aug 18, 2023

پنجاب میں سانحہ نو مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار ملزم کے بھتیجے نے فیس کے پیسے نہ ہونے پر وکیل کو اپنا مرغا دے دیا، بچے کی خبرنے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے دوران پولیس نے محسن عباس نامی شخص کو گرفتار کیا تھا، ملزم کی گرفتاری کے بعد اہل خانہ نے مقدمہ لڑنے کیلئے وکیل ہائر کرنے کی کوشش کی لیکن پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کامیاب نہ ہوسکے۔

ملزم کے اہل خانہ نے تھک ہار کر وکلا پرویز اقبال اور ماریہ خان سے بات کی اور جب فیس کی بات ہوئی تو ملزم محسن عباس کے کمسن بھتیجے نے فیس نہ ہونے پر وکلا کو اپنا مرغا دے دیا۔

وکلا نے مرغا لینے سے انکار کرتے ہوئے کیس مفت لڑنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد بچے نے محمد پرویز اور ماریہ خان کو اپنا وکیل مقررکردیا۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ پرویز اقبال کا کہنا ہے کہ مرغا لے تو لیا ہے لیکن جس دن ملزم کی ضمانت ہوگی اس دن بچے کو مرغا واپس کردوں گا۔

انہوں نے کہا کہ محسن عباس کو پتوکی سے گرفتار کیا گیا اور پولیس نے 25ہزار رشوت طلب کی، محسن عباس کے خاندان نے رقم ادا بھی کر دی مگر اس کے باوجود اسے لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ملک پرویز کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ محسن عباس کسی قسم کے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں۔ محسن عباس کی درخواست ضمانت تیار کر لی ہے جلد فائل کر دینگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More