ایشیا کپ اور افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، شان مسعود ڈراپ

اردو نیوز  |  Aug 10, 2023

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

فہیم اشرف، طیب طاہر اور سعود شکیل کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا۔

چیف سلیکٹر نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 18 رکنی ٹیم کا بھی اعلان کیا۔

سعود شکیل کو افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے 18 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ایشیا کپ کے 17 رکنی سکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

ایشیا کپ سکواڈایشیا کپ کے لیے 17 رکنی پاکستانی سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

عبداللہ شفیق،  فخرزمان، امام الحق، بابراعظم (کپتان)، سلمان علی آغا، افتخار احمد، طیب طاہر، محمد رضوان، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد نواز، اسامہ میر، فہیم اشرف، حارث رؤف،  محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی۔

افغانستان کے خلاف سیریز کا سکواڈافغانستان کے خلاف سیریز کا 18 رکنی سکواڈ عبداللہ شفیق، فخرزمان، امام الحق، بابراعظم ( کپتان )، سلمان علی آغا، افتخار احمد، طیب طاہر، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد حارث، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد نواز، اسامہ میر، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، طیب طاہر اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سلیکٹرز نے اس سال اپریل مئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے والے سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ طیب طاہر اور فہیم اشرف کو شان مسعود اور احسان اللہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ سعود شکیل کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More