دن میں مکھیاں اور رات کو کیڑے ہوتے ہیں۔۔ عمران خان جیل میں کن مسائل کا سامنا کررہے ہیں؟ وکیل نے حقیقت بتا دی

ہماری ویب  |  Aug 08, 2023

“جیل کے کمرے میں دن کو مکھیاں اور رات کو کیڑے ہوتے ہیں لیکن ساری زندگی بھی جیل میں گزارنی پڑی تو گزاریں گے۔ میرے گھر پر تیسری بارحملہ کیاگیا۔ بشریٰ بی بی کے کمرے کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی گئی جبکہ پولیس نے وارنٹ گرفتاری بھی نہیں دکھائے“

یہ کہنا ہے سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نعیم حیدرپنجوتھہ کا جن کی ملاقات کل عمران خان سے کروائی گئی۔ نعیم حیدر نے جیل میں عمران خان کے حالات اور انھیں درپیش کا مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سی کلاس میں رکھا ہواہے، چھوٹا سا کمرہ دیا گیاہے جس میں اوپن واش روم ہے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں 3 برس قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا پانے والے تحریک انصاف کے چئیر مین اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ گزشتہ روز ان کی وکیل سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی موجودگی میں ایک گھنٹہ45 منٹ تک ملاقات جاری رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More