“سچ تلاش کرنے میں ڈرنہیں ہونا چاہیے، شواہد ایمانداری سے جمع کریں، پریشر نہ لیں، تفتیش میرٹ پر ہونی چاہیے۔ ملزمہ کو کمرۂ عدالت سے باہر لے جائیں، میرے لیے بھی مشکل ہے، میرے کولیگ کی اہلیہ ہیں، جہاں انصاف کی بات ہو گی تو میں نے انصاف کرنا ہے۔“
یہ کہنا ہے جج فرخ فرید کا جنھوں نے آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن سے مکالمہ کرنے کے بعد رضوانہ تشدد کیس میں جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کی ضمانت خارج کرتے ہوئے ان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے گزشتہ ہفتوں میں کم سن ملازمہ پر تشدد کا کیس سامنے آیا جس کا عدالت اور میڈیا نے فوری نوٹس لیا جبکہ ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے بھی رضوانہ کے والدین سے کیس کے حوالے سے ملاقات کی۔