ایشز سیریز برابر: انگلینڈ کی فتح نے سٹوارٹ براڈ کا آخری میچ یادگار بنا دیا

اردو نیوز  |  Aug 02, 2023

لندن میں اوول کے میدان پر کھیلے گئے ایشز سیرز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 49 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی ہے۔ 

پیر کو پانچ روزہ میچ کے آخری روز آسٹریلیا کو چوتھی اننگز میں فتح کے لیے 384 درکار تھے، ایک موقع پر میچ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط تھی اور اس نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر264 رنز بنا لیے تھے، تاہم اس کے بعد انگلینڈ کی عمدہ بولنگ اور آسٹریلوی مڈل آرڈر کی ناقص بلے بازی کی وجہ سے پوری ٹیم 334 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 

اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے انگلش بولر سٹوارٹ براڈ نے میچ کے آخری وکٹ اپنے نام کرتے ہوئے اس میچ کو اپنے کیریئر کا یادگار میچ بنا دیا۔ 

میچ کے آخری روز بارش کے باعث دو گھنٹے سے زائد وقت ضائع ہوا تاہم بارش کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہو انگلش بولرز کھیل پر مکمل طور پر حاوی رہے، اور صرف ۱۱ رنز کے اضافے سے آسٹریلیا کے چار بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

کرس ووکس نے چار وکیٹیں حاصل کیں جبکہ آف سپنر معین علی نے تین  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سٹوارٹ براڈ  کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ 

خیال رہے کی سنہ 2001 سے اب تک انگلینڈ ایشز سیریز میں کامیابی نہیں حاصل کر سکا اور حالیہ سیریز کے بعد بھی ایشز ٹرافی آسٹریلیا کے پاس ہی رہے گی۔ 

میچ کے بعد سٹوارٹ براڈ نے سکائی سپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جب آپ (ریٹائرمنٹ کا) فیصلہ کر لیتے ہیں تو سوچتے ہیں کہ آپ کی آخری بال پر کیا ہو سکتا ہے، اور ایشز ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے آخری وکٹ لینا واقعی شاندار ہے۔‘  

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More