انگلینڈ کے فاسٹ بولر سٹورٹ براڈ کا ایشز سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

اردو نیوز  |  Jul 30, 2023

انگلینڈ کے فاسٹ بولر سٹورٹ براڈ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

برطانوی اخبار ’دی گارڈین کے مطابق اوول میں جاری ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ 37 سالہ کرکٹر کے کیریئر کا بھی آخری میچ ہے۔

سٹورٹ براڈ نے اپنے کیریئر کے دوران 167 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور 602 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا۔

وہ اپنے ہم وطن اور ساتھی کھلاڑی جیمز اینڈرسن کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین فاسٹ بولر جبکہ مجموعی طور پر دنیا کے پانچویں کامیاب ترین نولر ہیں۔

سنیچر کو ’سکائی نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اتوار یا پیر میرا کرکٹ کا آخری دن ہوگا، یہ ایک حیرت انگیز سفر تھا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’نوٹنگھم شائر اور انگلینڈ کی نمائندگی کرنا میرے لیے بہت فخر کی بات ہے۔‘

’یہ ایک شاندار سیریز رہی ہے جس کا میں بھی حصہ رہا ہوں، اور میں ہمیشہ سے سب سے کیریئر کی بلندی پر کرکٹ ختم کرنا چاہتا تھا۔‘

سٹورٹ براڈ کے مطابق ’ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ ایشز سیریز سب سے زیادہ پُرلطف تھی جس کا میں حصہ رہا ہوں۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More